یوکرینی عوام سے یکجہتی ریسٹورنٹ نے رشین سلاد کو مینیو سے ختم کردیا

جب تک روس یوکرین کے خلاف جارحیت بند نہیں کرتا رشین سلاد کسی کو پیش نہیں کی جائے گی، انتظامیہ


ویب ڈیسک March 06, 2022
ریسٹورنٹ نے یوکرین کے خلاف جارحیت ختم ہونے تک رشین سلاد کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا (فوٹو انٹرنیٹ)

بھارتی ریاست کیرالہ میں قائم ریسٹورنٹ نے یوکرین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے رشین سلاد کی فراہمی بند کردی۔

روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والے حملے کے بعد ماسکو کو عالمی پابندیوں کو بھی سامنا ہے جبکہ یورپ اور امریکا نے اپنے ممالک میں روس کی تمام مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں قائم ایک ریسٹورنٹ نے بھی روس کے حملے کے خلاف اور یوکرینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مینیو سے رشین سلاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: یوکرینی عوام سے اظہاریکجہتی ,لندن کے ریسٹورنٹ نے'چکن کیف' پیش کردی

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے کہا کہ اب کسی بھی گاہک کو اُس وقت تک ٹیبل پر رشین سلاد نہیں دی جائے گی جب تک روس یوکرین کے خلاف جارحیت کو بند نہیں کردیتا۔ انتظامیہ نے ہوٹل آنے والوں سے معذرت کرتے ہوئے اُن سے بھی یوکرینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

russian

فورٹ کوچی میں قائم کاشی آرٹ کیفے اینڈ گیلری نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد یوکرین کے عوام سے یکجہتی ہے، انتظامیہ نے ریسٹورنٹ کے داخلی مقام پر بھی اس حوالے سے نوٹس بورڈ پر اپنا فیصلہ تحریر کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں