اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
اسرائیلی فوج نے شہید نوجوان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، اس دوران بھائی اور والدہ کو گرفتار کیا
اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس کے کمپاؤنڈ کے دروازے پر فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصیٰ کے کمپاؤنڈ کی جانب جانے والے باب حطہ نامی دروازے پر قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 19 سالہ فلسطینی کو شہید کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید نوجوان کی شناخت کریم جمال کے نام سے ہوئی۔ قابض فورسز نے حملہ آور قرار دے کر مذکورہ شہری کو موت کی نیند سلا دیا۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ کریم جمال نے دو فوجی اہلکاروں کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کیا تھا۔
قابض فورسز کی فائرنگ کے بعد طبی عملہ جائے وقوع پر پہنچا تاہم زخمی نوجوان موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ واقعے کے بعد فوج نے بیت المقدس کمپاؤنڈ کی طرف جانے والے تمام دورازے بند کردیے ہیں۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے شہید نوجوان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، اس دوران بھائی اور والدہ کو گرفتار کیا گیا۔