داعش کے حملے میں 15 شامی فوجی ہلاک

دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس نے وسطی شام میں فورسز کی بس کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک March 07, 2022
داعش کے حملے میں 18 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: ملکِ شام میں شدت پسند تنظیم داعش نے فوجی بس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدت پسند دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس نے وسطی شام کے ڈیزرٹ نامی ریجن میں ملٹری بس کو نشانہ بنایا جس میں سوار پندرہ فوجی ہلاک جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیوں کہ دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک داعش ڈیزرٹ میں 61 شامی فوجیوں کو ہلاک کرچکی ہے۔ آئی ایس آئی ایس کی جانب سے جان لیوا حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

رواں سال جنوری میں شدت پسند تنظیم نے شامی فورسز کے 9 اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔ علاوہ ازیں 20 جنوری کو شامی شہر العسکہ میں داعش نے جیل پر حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو باآسانی چھڑا لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں