پاکستان کو لادینیت سے نہیں ملائیت سے بڑا خطرہ ہے سعد رفیق

انتہا پسند عناصر اپنی مرضی کی شریعت نافذ کروانا چاہتے ہیں لیکن ہم سرنڈر نہیں کرینگے


Numainda Express February 21, 2014
دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے،ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں خطاب۔ فوٹو : اے پی پی/فائل

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو شدید خطرات درپیش ہیں، چند افراد بندوق اٹھا کر، بم چلاکرہمیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن میں واضح کرنا چاہتاہوں کہ ہم خوفزدہ نہیں ہونگے۔

ایسے عناصرکا شریعت سے کوئی تعلق نہیں۔، آج چند گمراہ اور انتہا پسند عناصر اپنی مرضی کی شریعت نافذ کرانا چاہتے ہیں لیکن ہم انکے سامنے سرنڈر نہیں کرینگے۔ وہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں سالانہ نظریہ پاکستان کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ہم قرآن و سنت کی روشنی میں پاکستان کو آگے لے کر جائینگے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ شریعت قرآن و سنت ، حدیث اور علمائے کرام کے اجتہادکا نام ہے۔ انھوں نے کہا میں یہ بات باآواز بلندکہنا چاہتاہوں کہ پاکستان کو ملّائیت سے بڑا خطرہ ہے اور انتہا پسندی ایک روگ بن گئی ہے، ہمیں اتنا خطرہ لادینیت سے نہیں تھا۔انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانیوالے دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کی گئی ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرینوں اور ٹریک کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں