موہالی ٹیسٹ بھارت نے تیسرے ہی دن لنکا ڈھادی

مہمان ٹیم فالوآن کے بعد بھی 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی


Sports Desk March 07, 2022
مہمان ٹیم فالوآن کے بعد بھی 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ فوٹو : انٹرنیٹ

لاہور: موہالی ٹیسٹ میں بھارت نے لنکا تیسرے ہی دن ڈھادی۔

موہالی ٹیسٹ کا تیسرا دن بھارتی بولرز کے نام رہا، مہمان ٹیم فالوآن کے بعد بھی 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی، نیروشن ڈیکویلا 51، دنن جایا ڈی سلوا 30، اینجیلو میتھیوز 28 اور کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے 27 رنز بناکر نمایاں رہے، چیراتھ ایسالینکا نے 20 رنز اپنے نام درج کرائے، رویندرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون نے 4، 4 وکٹیں باہم تقسیم کیں، 2 شکار محمد شمی نے کیے۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے پہلی جوابی اننگز کو 4 وکٹ 108 رنز سے آگے بڑھایا، پاتھم نیسانکا اور چیراتھ ایسالینکا نے 53 رنز مزید ٹوٹل میں جوڑے، نیسانکا نے نصف سنچری مکمل کی، انھوں نے 133 گیندوں پر 61 رنز بناکرپویلین کی راہ لی، اس پارٹنر شپ کا خاتمہ جسپریت بمرا نے کیا، انھوں نے ایسالینکا (29) کو ٹھکانے لگایا۔

نیروشن ڈکویلا 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انھیں جڈیجا نے پویلین چلتا کیا، سورنگا لکمل کھاتہ نہیں کھول پائے، سری لنکن ٹیم 174 پر میدان بدر ہوگئی، 400 رنز کی برتری رکھنیو الی بھارتی ٹیم نے آئی لینڈرز کو فالوآن پر مجبور کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں