کراچی روٹی تاخیر سے ملنے پرپولیس اہلکاروں کی ہوٹل میں توڑ پھوڑ اور ہوائی فائرنگ

ہوٹل کے مالک اسماعیل نے چوکی انچارج محمد خان اور اس کے ساتھی اہلکاروں کے خلاف زمان ٹاؤن تھانے میں شکایت جمع کرائی


ویب ڈیسک March 07, 2022
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی —فائل فوٹو

لاہور: کورنگی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، زمان ٹاؤن کے علاقے میں پولیس اہلکاروں نے روٹی تاخیر سے ملنے پر ہوٹل پر توڑ پھوڑ کی اور جھگڑے کے بعد ہوائی فائرنگ کردی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہوٹل کے مالک اسماعیل نے تحریری شکایت زمان ٹاؤن تھانے میں جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ چوکی انچارج محمد خان اپنے دیگر ساتھی اہلکاروں کے ساتھ ہوٹل پر کھانا کھارہا تھا کہ اس دوران روٹی پہنچنے میں کچھ دیر ہوگئی جس پر وہ طیش میں آگیا اور ہوٹل کے عملے پر تشدد کیا۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے ہوٹل پر توڑ پھوڑ کی اور ہوائی فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

بعدازاں چوکی انچارج محمد خان اپنے دیگر ساتھی ہلکاروں کے ہمراہ ہوٹل پہنچا اور ہوٹل کے مالک اسماعیل سے اپنے عمل کی معافی مانگی لی۔

اس حوالے سے اسماعیل نے ایکسپریس کو بتایا کہ واقعے پر معافی کے بعد انھوں نے بھی پولیس اہلکاروں کو معاف کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں