عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 13 سال کی بلند ترین سطح پر

برینٹ کروڈ تیل کی قیمت میں اضافہ امریکا کی جانب سے روس پرتیل کی برآمدات پرپابندی پرغور کی اطلاعات کے بعد ہوا


ویب ڈیسک March 07, 2022
ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا:فوٹو:انٹرنیٹ

KARACHI/LAHORE/ISLAMABAD: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔

ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ تیل کی قیمت 130 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قلت کی خبروں کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ان اطلاعات کے بعد ہوا کہ امریکا روس پرتیل کی درآمدات پرپابندی عائد کرنے پرغورکررہا ہے۔یوکرین پرروس کے حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا غیرمعمولی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رحجان دیکھا گیا۔جاپان اورہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں