یوکرین کا 11 سالہ بچہ تنہا ایک ہزارکلومیٹرکاسفرکرکے سلواکیہ پہنچ گیا

بچے کے پاس پلاسٹک کا ایک بیگ، پاسپورٹ اورماں کا لکھا خط موجود تھا


ویب ڈیسک March 07, 2022
بچے کی ماں نے شہرپرروسی فوج کے قبضے کے بعدبچے کوسلواکیہ روانہ کیا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

یوکرین کا 11 سالہ بچہ اکیلا سفرکرکے ایک ہزارکلومیٹردورسلواکیہ پہنچ گیا۔

بچے کی ماں نے زپوریشیا شہرپرروسی فوج کے قبضے کے بعد اپنے بیٹے کی زندگی محفوظ رکھنے کے لئے اسے ایک ہزارکلومیٹردورسلواکیہ میں اپنے رشتے داروں کے پاس روانہ کردیا۔

بچے کے پاس ایک پلاسٹک بیگ، پاسپورٹ اوراس کی ماں کی جانب سے سلواکیہ کی حکومت کولکھا گیا شکریہ کا خط موجود تھا جبکہ فون نمبر اس کے ہاتھ پرلکھا ہوا تھا۔

بچے کی ماں اسے ٹرین سے روانہ کیا تھا اورخود اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لئے یوکرین میں ہی رک گئی تھیں۔ سلواکیہ پہنچنے پرحکام نے اکیلے بچے کودیکھ کراس کا بھرپوراستقبال کیا اوراسے رشتے داروں کے گھرپہنچا دیا۔

زپوریشیا میں یورپ کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ ہے۔ روسی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے زپوریشیا پرقبضہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں