روس کا کیف سمیت یوکرین کے4شہروں میں جنگ بندی کا اعلان

جنگ بندی کا مقصد شہریوں کوانخلا کے لئے محفوظ راستہ دینا ہے، روسی وزارت دفاع


ویب ڈیسک March 07, 2022
یوکرین کے مختلف شہروں میں روسی افواج کے حملے جاری ہیں:فوٹو:فائل

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت 4 شہروں میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق کیف، ماریوپول، خارکیف اورسمی میں جنگ بندی انسانی بنیادوں پرکی جائے گی۔ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق 10 بجے سے شروع ہوگی۔

روسی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ بندی کا فیصلہ انسانی بنیادوں پرکیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کوانخلا کی سہولت دینا ہے۔یوکرین کے حکام نے روس کی جانب سے جنگ بندی کی اطلاعات پرکوئی بیان نہیں دیا ہے۔

یوکرین کے مختلف علاقوں میں روس کی بمباری اورشیلنگ جاری ہے جبکہ یوکرینی اورروسی افواج میں لڑائی بھی ہورہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں