پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی

100 انڈیکس 43ہزار50 پوائنٹس تک گر گیا

فوٹو: فائل

MULTAN:

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری دن کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان ہے۔


اسٹاک مارکیٹ میں اب تک 1411 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جس کے باعث 100انڈیکس کم ہوکر 43ہزار139 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔



کاروبار دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 44ہزار551 پوائنٹس کی سطح پر تھا لیکن ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس 43ہزار50 پوائنٹس تک گر گیا۔


انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بھی 69پیسے کے اضافے سے 178.19روپے پر آگئی۔


واضح رہے کہ یوکرین اور روس تنازع کے باعث عالمی مارکیٹ کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

Load Next Story