ایران سعودی عرب کو قریب لانے کیلیے جلد تہران جائوں گا وزیراعظم
مسلم ممالک کو قریب لانے میں پاکستان انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کر سکتا ہے ، وزیراعظم
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام برادر اسلامی ممالک اپنے درمیان پائی جانیوالی دوریاں ختم کرکے باہمی دوستانہ تعلقات بڑھائیں۔
مسلم ممالک کو قریب لانے میں پاکستان انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کر سکتا ہے ، اسی تناظر میں سعودی عرب اور ایران کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے میَں خود بہت جلد ایران کا دورہ کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں برطانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات کے بعد لارڈ نذیر احمد نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات میں ہم نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا۔