شام راکٹ حملے جھڑپیں بم دھماکا 25 افراد ہلاک

حما کے رہائشی علاقے میں راکٹ حملہ، 2 بچوں سمیت 19افراد، جھڑپ میں 5 فوجی مارے گئے

حما کے رہائشی علاقے میں راکٹ حملہ، 2 بچوں سمیت 19افراد، جھڑپ میں 5 فوجی مارے گئے۔فوٹو:اے ایف پی

KARACHI:
شام میں ہونیوالے یکے بعد دیگرے کئی راکٹ حملوں اور جھڑپوں میں کم از کم 19افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔


ادھر ترکی کی سرحد پر کراسنگ پوائنٹ باب السلمیٰ پر کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 45 افراد زخمی ہوگئے۔ صوبہ عدلیب اور حما کے رہائشی علاقوں میں نامعلوم سمت سے کئی راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 10افراد مارے گئے جبکہ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق حما میں القاعدہ گروپ النصرہ فرنٹ اور شامی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 5 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دریں اثنا شام کے باغی جنگجوؤں اور منحرف فوجیوں پر مشتمل جیش الحر کے سربراہ جنرل سلیم ادریس نے حزب اختلاف کے لیڈروں کی جانب سے اپنی برطرفی مسترد کردی ہے اور علاقائی یونٹ کمانڈروں نے ان کے زیرکمان ہی شامی فوج سے لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے ''مجھے جیش الحر کی سپریم ملٹری کونسل(ایس ایم سی) کی مکمل تشکیل نو کیلیے کہا گیا ہے''۔ اس ویڈیو میں ایس ایم سی کے متعدد سرکردہ فیلڈ کمانڈرز بھی نظر آرہے ہیں۔ انھوں نے حزب اختلاف کی شیڈو کابینہ کے وزیردفاع اسعد مصطفی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
Load Next Story