عورت مارچ میں حقوق کے نام پر خواتین کی تذلیل ہورہی ہوتی ہے نورالحق قادری

عالمی یوم نسواں پر خواتین کو روزگار کے مواقع، انسداد ہراسیت اور وراثتی حقوق کو اجاگر کیا جائے، وزیر مذہبی امور


ویب ڈیسک March 07, 2022
دخترانِ پاکستان کے وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات کی ہے—فائل فوٹو

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حقوق نسواں کا پر جوش حامی ہوں لیکن عورت مارچ میں حقوق کے نام پر خواتین کی تذلیل ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں حقوق نسواں تنظیم دخترانِ پاکستان کے وفد سے ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے وزیراعظم کو لکھے خط کی بھی تائید کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو لکھا گیا مراسلہ پاکستان کے متعدد معاشرتی حلقوں کی ترجمانی کرتا ہے، مغربی معاشرہ ہمارے خاندانی نظام اور خواتین کو تحفظ اور عزت دینے سے قاصر ہے۔

مزیدپڑھیں: عورت مارچ میں گستاخانہ نعروں کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ کو خط ارسال

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ عالمی یوم نسواں پر خواتین کو تعلیم و روزگار کے مواقع، انسداد ہراسیت اور وراثتی حقوق کو اجاگر کیا جائے جبکہ عورت مارچ کے ذریعے بیوی کو خاوند اور بیٹیوں کو والدین کے خلاف بغاوت پر اکسایا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں دخترانِ پاکستان کے وفد نے کہا کہ پاکستان میں مغربی ایجنڈا کے تحت عالمی یوم نسواں کو کچھ برس سے عورت مارچ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ہمارا مذہب اور آئین پاکستان خواتین کو جائز حقوق کی فراہمی کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عورت مارچ میں لگنےوالے نعرے پاکستان کے خاندانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں