بھارتی ڈاکٹر کا اپنے پالتو جانوروں کے بغیر یوکرین چھوڑنے سے انکار

میرے والدین مجھے بھارت واپس بلا رہے ہیں لیکن میں نے انہیں صاف منع کردیا ہے، ڈاکٹر گری کمار


ویب ڈیسک March 07, 2022
یوکرین میں مقیم بھارتی ڈاکٹر نے جانوروں کی خاطر اپنی زندگی داؤ پر لگا دی (فوٹو، انٹرنیٹ)

ISLAMABAD: یوکرین میں مقیم گری کمار نامی بھارتی ڈاکٹر نے اپنے پالتو جانوروں بلیک پینتھر اور جیگوار (جنگلی بلیاں) کے بغیر ملک چھوڑنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا شہری گری کمار 15 سال قبل طب کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے یوکرین گیا جہاں اس نے پڑھائی مکمل کی اور یوکرینی ریجن ڈون باس میں رہائش اختیار کرتے ہوئے بحیثیت ڈاکٹر اپنی خدمات فراہم کرنے لگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کے یوکرین پر چڑھائی کے بعد عوام کو جنگی صورت حال کا سامنا ہے اور ہر کوئی اپنی جان بچانے کے لیے ملک سے انخلا کررہا ہے لیکن بھارتی ڈاکٹر نے اپنے جانوروں کے بغیر بھارت واپس جانے سے صاف انکار کردیا۔

lion

گری کمار کا کہنا ہے کہ میں اپنی جان بچانے کے لیے پینتھر اور جیگوار کو کسی صورت چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہوں کیوں کہ یہ میرے بچے ہیں، میں آخری سانس تک ان کے ساتھ رہ کر حفاظت کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والدین مجھے بھارت واپس بلا رہے ہیں لیکں میں نے انہیں صاف منع کردیا ہے، جیگوار ایک چڑیا گھر میں بیمار پڑا تھا جہاں سے میں نے اسے بچوں کی طرح گود لیا اور پھر ساتھی کے طور پر بلیک پینتھر کا انتخاب کیا، جنگ کی وجہ سے آج کل اپنے جانوروں کے ساتھ بیسمنٹ میں رہ رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں