جورو مکڑی گرم علاقوں سے نکل کر امریکا جاپہنچی

محقیقین نے جلد انکی تعداد بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا


ویب ڈیسک March 07, 2022
(فوٹو: فیس بک)

MONACO: مکڑیوں پر تحقیق کرنے والے جریدے کا کہنا ہے کہ جورو گومو مکڑی جلد گرم علاقوں سے نکل کر سرد آب و ہوا والے علاقوں میں پھیلنا شروع کردیں گی۔

فزیولوجیکل اینٹومولوجی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کہا گیا ہے کہ کھجور نما سائز کی جورو مکڑی جو کہ ایک دہائی سے زیادہ تر گرم جنوب مشرقی ریاستوں تک محدود تھی تاہم اب جلد سرد آب و ہوا والے خطوں میں اپنی آبادی کو بڑھا رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جورو مکڑی ایشیا کی ایک حملہ آور نسل سے تعلق رکھتی ہے جو امریکا کی جنوبی ریاستوں خاص طور پر جارجیا اور جنوبی کیرولینا تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

Joro-Spider

محققین کے مطابق ایک جورو مکڑی تقریباً 3 انچ لمبی ہوسکتی ہے، جس میں روشن پیلے رنگ کی دھاریوں والا جسم جبکہ آٹھ نیلی سیاہ اور پیلی دھاری والی ٹانگیں ہوتی ہیں، مکڑی کے جسم کے نچلے حصے مخصوص سرخ نشانات ہوتے ہیں، اور یہ بڑے بڑے جالے بناتے ہیں، جیسے دیکھ کر شبہ ہوتا ہے کہ یہ ریشم ہو۔

اس مکڑی کا نام جورو گومو ہے جو جاپانی لوک داستانوں میں استعمال ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں