اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کی تاریخ پراتفاق کرلیا

آصف زرداری، شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی


ویب ڈیسک March 07, 2022
لاہور میں زرداری ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کی ملاقات ہوئی—فوٹو

WASHINGTON: اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائدین نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ پر اتفاق کرلیا ہے۔

زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سمیت رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد اکرم درانی نے مختصراً صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ ایک دو روز میں سب کچھ معلوم ہوجائے گا، تھوڑی تسلی رکھیں، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا فیصلہ جلد کیا جائےگا۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو فیصلہ ہوا ہے اس حوالے سے قائدین آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں آصف علی زرداری نے اپوزیشن رہنماوں کو پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے آخری مرحلے میں شرکت کی دعوت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |