جنوبی افریقا نے آئی پی ایل یا بنگلا دیش سیریز کا فیصلہ کرکٹرز پر چھوڑ دیا

ٹیسٹ کپتان نے بھی کھلاڑیوں کےلیے بڑا چیلنج قرار دے دیا


ویب ڈیسک March 07, 2022
(فوٹو: کرکٹ جنوبی افریقہ)

کرکٹ جنوبی افریقا نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کسی ایک کے انتخاب کا فیصلہ کرکٹرز پر چھوڑ دیا۔

بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 مارچ سے ہوگا، سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 20، تیسرا 23 مارچ کو کھیلا جائے گا، اسی طرح ٹیسٹ سیریز 31 مارچ سے 12 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ انڈین پریمئیر لیگ کے 15 ویں ایڈیشن کا آغاز بھی 26 مارچ سے ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں تین روز قبل قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا۔

جنوبی افریقا کے ٹیسٹ کپتان ڈین ایلگر کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کنٹریکٹ سے متعلق فیصلہ کھلاڑیوں پر چھوڑنے سے کھلاڑیوں کے لیے وفاداری کا امتحان شروع ہوگیا ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے اعلان کے بعد کرکٹرز غیر یقینی کی کشمکش کا شکار ہیں جبکہ آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے 11 جنوبی افریقی کھلاڑیوں میں کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی، اینریچ نورٹجے، مارکو جانسن، ایڈن مارکرم، رسی وان ڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، آل راؤنڈر ڈوین پریٹوریس اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تمام کرکٹرز ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے رہے ہیں جبکہ آئی پی ایل میں انکے کسی نہ کسی فرنچائز کے ساتھ معاہدے طے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |