عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں کو آج وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا

اجلاس میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پربھی غور ہوگا


ویب ڈیسک March 07, 2022
وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں سینئر پارٹی رہنماؤں سے پھر مشاورت کافیصلہ کیا ہے—فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے ناراض ارکان اور اپوزیشن جماعتوں کی صف بندی کے پیش نظر سینئر پارٹی رہنماؤں کو آج وزیر اعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے مذکورہ فیصلہ ملکی سیاست میں رونما ہونے والی سیاسی ہلچل کے تناظر میں لیا گیا ہے۔ ایک جانب تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا اور دوسری جانب اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تاریخ پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں سینئر پارٹی رہنماؤں سے پھر مشاورت کافیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پربھی غور ہوگا۔

واضح رہے کہ کل ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس پہلے ہی ملتوی کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں