الیکشن کمیشن نے عمران خان کو انٹرا پارٹی انتخابات کےلیے خط لکھ دیا
گزشتہ برس عمران خان کورونا وائرس کے باعث ایک سال کی مہلت مانگی تھی
لاہور:
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں وزیراعظم عمران خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو 13 جون تک انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کروانے کی پابند ہے۔
ای سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے لیے مزید مہلت نہیں دی جائے گی، گزشتہ برس کورونا وائرس کے باعث وزیراعظم نے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت مانگی تھی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کی انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرلی تھی۔