دماغی سرجری کے بعد نوجوان لڑکی کی یادداشت غائب ہوگئی

22 سالہ ویرونیکا کی دماغی رسولی کا کامیاب آپریشن ہوا تھا لیکن اب وہ بچپبن اور والدین کو بھول چکی ہیں


ویب ڈیسک March 09, 2022
22 سالہ ویرونیکا فیفنسک 2014 کے آپریشن کے بعد اپنی یادداشت کھوچکی ہیں۔ اب اس سال دوبارہ ان کا آپریشن ہوگا۔ فوٹو: نیشنل ورلڈ

دماغی سرجری کے بعد 22 سالہ لڑکی اپنی یادداشت کا غالب حصہ کھوچکی ہے۔ اسے اب بہت کوشش کے باوجود بھی کچھ یاد نہیں آتا۔

ایڈنبرا کی ویرونیکا فیفنسک کے دماغ میں کینسر کی رسولی تھی جسے بہت کامیابی سے نکال لیا گیا ہے اور وہ سرطان سے پاک ہوگئیں لیکن ان کے ساتھ عجیب ماجرہ یہ پیش آیا ہے کہ وہ اپنے والدین کو نہیں پہچان رہیں، گھر بھول چکی ہیں اور اپنے عزیز ترین دوستوں سے بھی ناآشنا ہورہی ہیں۔



لیکن جب انہیں کینسر سے نجات کا بتایا جائے تو وہ بہت مسرور ہوتی ہیں۔ سب سے پہلے ویرونیکا کے سیدھے کان کی سماعت بھی ختم ہوگئی تھی جس سے وہ تشویش کی شکار تھیں۔ اس کے بعد مختلف ہسپتالوں میں دکھایا گیا تو ایم آر آئی کے بعد معلوم ہوا کہ کہ بہت پرانی سرطانی رسولی ہے جو شاید بچپن سے ہی تھی۔ اس کے بعد ٹانگوں کی حس ختم ہوئی اور ہر وقت دردِ سر کی شکایت پیدا ہونے لگی۔

سال 2014 میں ان کی پہلی سرجری ہوئی جس کے بعد ان کی یادداشت کم ہوئی اور اب یہ حال ہے کہ وہ اپنا پورا بچپن بھول چکی ہیں۔ وہ اپنے بچپن کے پسندیدہ کھیل فٹبال کے بارے میں بھی نہیں جانتیں اور سہیلیوں کی یادوں کے نقوش مٹ چکے ہیں۔ ہھر 2021 میں دوبارہ رسولی کی تشخیص ہوئی ہے ۔ اس کے علاج کی رقم جمع کرنے کے لیے انہوں نے بہت کوشش کی اور دس ہزار قدم بھی چلیں جسے ایک کمپنی نے اسپانسر کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں انہوں نے دس لاکھ برطانوی پاؤنڈ جمع کرلئے۔

اب وہ دوبارہ سرجری کرائیں گی اور ڈاکٹر پرامید ہیں کہ وہ تندرست ہوجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں