فہد عزیز تشدد کیس عدالت کا میڈیکل بورڈ میں 4 نجی ڈاکٹر شامل کرنے کا حکم

میڈیکل بورڈ اپنی رپورٹ 25 فروری کو عدالت میں جمع کروائے، سندھ ہائیکورٹ

میڈیکل بورڈ اپنی رپورٹ 25 فروری کو عدالت میں جمع کروائے، سندھ ہائیکورٹ فوٹو:ایکسپریس نیوز

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز پر پولیس کی جانب سے تشدد کی تحقیقات کے لئے قائم میڈیکل بورڈ میں 4 نجی ڈاکٹروں کو شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی درخواست کی سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا گیا کہ فہد عزیز پر تشدد کی تحقیقات کےلئے جو میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے اس میں تمام سرکاری ڈاکٹرز شامل ہیں جس کے باعث شبہ ہے کہ رپورٹ حکومت کی ایما پر تیار کی جائے گی لہذا شفاف رپورٹ کے لئے میڈیکل بورڈ میں نجی ڈاکٹروں کو بھی شامل کیا جائے۔


سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ میڈٰیکل بورڈ میں 4 نجی اسپتال کے ڈاکٹرز کو شامل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ اپنی رپورٹ 25 فروری کو عدالت میں جمع کروائے۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ دلہا بن کر بارات کے ہمراہ جارہا تھا تاہم تشدد کے باعث حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
Load Next Story