امریکا کے 89 سالہ’ پزا بوائے‘ پرقسمت مہربان ہوگئی

89 سالہ پزا بوائے کی مدد کے لئے سوشل میڈیا پرمہم چلائی گئی


ویب ڈیسک March 08, 2022
ڈرلن کے دوستانہ اندازکی وجہ سے کسٹمرزانہیں پسند کرتے ہیں:فوٹو:انٹرنیٹ

لاہور: امریکا میں پزا ڈلیوری کا کام کرنے والے 89 سالہ شخص سوشل میڈیا پروائرل ہوئے توقسمت بھی ان پرمہربان ہوگئی۔

امریکی ریاست یوٹا میں رہنے والے ڈرلن کی عمر 89 سال ہے اوروہ اپنا گزارا کرنے کے لئے پزا ڈلیوری کا کام کرتے ہیں۔ وہ 5 سے 6 شفٹوں میں کام کرکے بمشکل اتنا کما پاتے ہیں کہ اپنے بل ادا کرسکیں۔

ڈرلن کے پزا ڈلیوری کے وقت دوستانہ انداز میں بات چیت نے ایک کسٹمرکواتنا متاثرکیا کہ اس نے ان کی مدد کے لئے سوشل میڈیا پرمہم چلائی جس کے نتیجے میں 89 سال کے 'پزا بوائے' کے لئے 12ہزار ڈالرز جمع ہوئے۔

https://twitter.com/KSL_AlexCabrero/status/1308619370596200448?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1308619370596200448%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.cnn.com%2F2020%2F09%2F25%2Fus%2Fdelivery-driver-surprise-tip-trnd%2Findex.html

ڈرلن کو جب یہ رقم دی گئی تو وہ جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اوررو پڑے۔ ان کی ویڈیو کو اب تک 70 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد لائیک کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں