ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کے خلاف  زیادتی کیس میں پیش رفت

ملزم ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کیس میں شامل تفتیش ہو گیا۔


ویب ڈیسک March 08, 2022
ملزم ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کیس میں شامل تفتیش ہو گیا۔

WASHINGTON: سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کیخلاف لڑکی سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد ممتاز کیس نے زیادتی کیس کی سماعت کی۔ ملزم ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ عدالت پیش ہوا اور کیس میں شامل تفتیش ہو گیا۔ تفتیشی افسر نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

ملزم نے موقف اختیار کیا کہ میرے پاس اپنی بے گناہی کے ثبوت موجود ہیں ، مجھے وقت دیا جائے آئندہ تاریخ تک ثبوت پیش کر دوں گا۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور ٹک ٹاکر نبیل اکرم کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ پر غالب مارکیٹ میں زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔ شائستہ طالب کی درخواست پر غالب مارکیٹ پولیس نے بھولا ریکارڈ پر مقدمہ درج کروایا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں