عاصمہ جہانگیر نے عمران خان کو طالبان کا جاسوس قرار دے دیا

عمران خان پہلے سیاسی طور پر بالغ ہوں جائیں پھر میرے بارے میں کوئی بات کریں، عاصمہ جہانگیر


ویب ڈیسک February 21, 2014
حکومت نے طالبان کے خلاف کارروائی میں تاخیر کردی، عاصمہ جہانگیر فوٹو: فائل

سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو طالبان کا جاسوس قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ حکومت نے طالبان کے خلاف کارروائی میں تاخیر کردی، صرف سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر ہی کارروائی کرنا درست اقدام نہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف ایک مکمل اور بھرپور آپریشن ملکی مفاد میں ہے۔

عاصمہ جہانگیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو طالبان کا جاسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک سیاسی نابالغ ہیں، عمران خان پہلے سیاسی طور پر بالغ ہوں جائیں پھر میرے بارے میں کوئی بات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں