سوشل میڈیا پر کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ
’’بائیکاٹ کپل شرما شو‘‘ بھارتی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے
بھارتی سوشل میڈیا پر صارفین کامیڈین کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
لوگوں کو ہنسانے والے کامیڈین کپل شرما اکثر مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔ حال ہی میں کپل شرما ایک اور تنازع کا شکار ہوگئے جس کے بعد لوگ ان کے شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ کپل شرما شو کی انتظامیہ نے اپنے شو پر ان کی ٹیم کو بلانے سے انکار کردیا ہے کیونکہ ان کی فلم میں بڑے کمرشل اداکار شامل نہیں ہیں۔
فلمساز کے ان دعووں نے سوشل میڈیا صارفین کومشتعل کردیا جس کے بعد لوگ کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ ''بائیکاٹ کپل شرما شو'' بھارتی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔
ایک صارف نے کپل شرما کو بولی ووڈ کا سرکس ماسٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شو میں پیسے بنانے کے لیے غریب لوگوں کی بےعزتی اور توہین کرتے ہیں۔ کوئی مہذب معاشرہ اس دوہرے معیار کی اجازت نہیں دے گا۔
لتا نامی صارف نے ''بائیکاٹ کپل شرماشو'' کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس شو میں دیکھنے لائق کچھ بھی نہیں۔ مزید صارفین نے بھی کپل شرما شو کے بارے میں کہا کہ ان کے شو میں لوگوں کے بارے میں صرف توہین آمیز تبصرے کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہے جب کپل شرما اور ان کے شو پر اتنی زیادہ تنقید ہوئی ہو بلکہ اس سے قبل کامیڈین سنیل گروور کے ساتھ بھی کپل شرما کا تنازع بہت زیادہ مشہور ہوا تھا۔