گورنر سندھ نےعلیم خان کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچادیا

علیم خان نے جہانگیر ترین کے ساتھ مشاورت تک کا وقت مانگ لیا۔


ویب ڈیسک March 08, 2022
علیم خان نے جہانگیر ترین کے ساتھ مشاورت تک کا وقت مانگ لیا۔

گورنر سندھ نےعلیم خان کو وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچادیا۔

وزیراعظم عمران خان سے عمران اسماعیل اور فواد چوہدری نے ملاقات کی اور انہیں علیم خان سے ہونے والی بات چیت اور تحفظات سے آگاہ کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے ہونے والی بات چیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری اور عمران اسماعیل علیم خان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نےعلیم خان کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ علیم خان نے جہانگیر ترین کے ساتھ مشاورت تک کا وقت مانگ لیا۔

جہانگیر ترین گروپ کے مرکزی رہنما علیم خان اسلام آباد میں موجود ہیں۔ وہ گزشتہ رات لاہور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک، علیم خان کا گروپ میں شمولیت کا اعلان

گورنر سندھ اور فواد چوہدری وزیراعظم سے علیم خان کی ملاقات کرانے کے لیے متحرک ہیں۔ علیم خان کی آمادگی پر وزیراعظم عمران خان سے انکی ملاقات کروائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے گورنر سندھ کو علیم خان کو منانے کی ذمہ داری سونپ دی

قبل ازیں سندھ ہاؤس میں عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب میں ترین گروپ کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ عمران اسماعیل نے فواد چوہدری کو علیم خان سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں