لاپتہ افراد کی تلاش چیف جسٹس نے اقوام متحدہ کے وفد کیساتھ ملاقات سے انکار کردیا

یواین وفدنے جسٹس افتخارکے ساتھ ملاقات کی خواہش ظاہرکی تھی،دفترخارجہ نے بھی حق میںدوخطوط لکھے

کیس زیرسماعت ہے اس پرتبادلہ خیال مناسب نہیں،سپریم کورٹ کااعلامیہ،یواین وفدنے جسٹس افتخارکے ساتھ ملاقات کی خواہش ظاہرکی تھی،دفترخارجہ نے بھی حق میںدوخطوط لکھے۔ فوٹو: رائٹرز

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے لاپتہ افرادکے بارے حقائق جاننے کیلیے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کے ارکان کے ساتھ ملاقات سے معذوری ظاہرکردی ہے۔

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت خارجہ نے دو الگ الگ خطوط کے ذریعے عدالت عظمٰی کوآگاہ کیاتھا کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا ایک وفد حکومت پاکستان کی دعوت پرجبری طور پر لاپتہ کیے گئے افرادکے بارے حقائق جا ننے کیلیے پاکستان کے دورے پرہے اوروفد کے ارکان چیف جسٹس سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔وزارت خارجہ سے موصولہ خط کے مطابق وزارت بھی اس ملاقات کے حق میںہے تاہم چیف جسٹس نے اس ملاقات سے معذوری کا اظہارکر دیاہے۔


اعلامیہ کے مطابق لاپتہ افرادکامعاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لیے ایک زیر سماعت معاملے پر تبادلہ خیال مناسب نہیں۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے وفد نے دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی اوران سے لاپتہ افرادکے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے لاپتہ افرادکی بازیابی کیلیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں وفد کوآگاہ کیا۔

وفدکی یہاں آمد اور سرگرمیوںکے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے دفترخارجہ نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کاوفدفیکٹ فائنڈنگ یاتحقیقات کے مشن پر نہیںہے۔ دوسری طرف اقوامِ متحدہ کے اس ورکنگ گروپ کے ارکان کی ملاقاتوںکوسیکیورٹی کی وجہ سے خفیہ رکھاجا رہاہے اورمیڈیاکے ارکان کو بھی ان کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیںدی جا رہی تاہم وفدکے دورے کے اختتامی دن اس کی یہاں پریس کانفرنس کا انعقاد کیاجارہا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story