ہتک عزت کیس لاہور ہائیکورٹ میشا شفیع کی درخواست پر کل فیصلہ سنائے گی

عدالت ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے استدعا


ویب ڈیسک March 08, 2022
ایف آئی اے نے ملزمان کا موقف لیے بغیر مقدمہ درج کیا موقف فوٹوفائل

ہائیکورٹ گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ کل سنائے گی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائیں گئے۔ میشا شفیع سمیت دیگر نے اپنے خلاف درج ایف آئی اے کے مقدمے کو چیلنج کررکھا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے علی ظفر کی درخواست پر حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، ایف آئی اے نے ملزمان کا موقف لیے بغیر مقدمہ درج کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں