کابل میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے میں اہلکار اور 3 حملہ آور ہلاک

خودکش بمبار نے پولیس ہیڈ کوارٹر سے گاڑی ٹکرائی جبکہ 3 حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، کابل پولیس چیف

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان صوبے کابل کے پولیس چیف جنرل محمد ظاہر کے مطابق ایک خود کش حمللہ آور بارود سے بھری گاڑی ضلع سروبی میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے داخلی دروازے سے ٹکرا دی جبکہ برقعہ پہنے 3 مزید حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے۔


طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہنا تھا کہ حملہ آور ان کے ساتھی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان مجاہدین جدی اور چھوٹے ہتھیاروں سے لیس تھے جن کا مقصد دشمن کو زیادہ سے زیادہ مالی نقصان پہنچانا تھا۔

Load Next Story