عثمان بزدار نے وزیراعلی پنجاب کے لیے علیم خان کا نام مسترد کردیا

سردار عثمان بزدار نے وزیراعلی پنجاب کے لیے چوہدری پرویز الہی کا نام تجویز کردیا


ویب ڈیسک March 08, 2022
سردار عثمان بزدار نے وزیراعلی پنجاب کے لیے چوہدری پرویز الہی کا نام تجویز کردیا

کراچی: علیم خان کے خلاف وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کھل کر میدان میں آگئے۔

عثمان بزدار نے اعلیٰ قیادت کو پیغام دے دیا کہ علیم خان بطور وزیراعلی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے چوہدری پرویز الہی کو یہ منصب دیا جائے یا میرے پاس رہنے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کی جگہ علیم خان کو وزیراعلی پنجاب بنائے جانے کا امکان

عثمان بزدار نے کہا کہ علیم خان قابل قبول نہیں کیونکہ ارکان اسمبلی میں بھی ان کے خلاف جذبات ہیں۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

ادھر چوہدری پرویز الہی نے وزیر اعلی کے مثبت جذبات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزارت اعلی کے حوالے سے نام تجویز کرنے پر وزیراعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں