دانت میں معمولی درد ہے پریکٹس کے لئے مکمل طور پر فٹ ہوں شاہد خان آفریدی

پریکٹس میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہے، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک February 21, 2014
گزشتہ روز لاہور میں پریکٹس میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کو منہ پر گیند لگ گئی تھی. فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ منہ پر گیند لگنے کے باعث دانت میں معمولی درد ہے تاہم پریکٹس میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد آفریدی کو گزشتہ روز پریکٹس میچ کے دوران منہ پر گیند لگ گئی تھی جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہو گئے تھے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ گیند منہ پر لگنے کے باعث دانتوں میں معمولی زخم ہے تاہم پریکٹس کے لئے مکمل طور پر فٹ ہوں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پریکٹس میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کو منہ پر گیند لگ گئی تھی تاہم ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے خوش قسمتی سے انھیں معمولی زخم آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |