عمران خان کی جگہ کسی شریف انسان کو وزیراعظم بنانے کا وقت آگیا ہے آصف زرداری

عمران خان کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے


ویب ڈیسک March 08, 2022
عمران خان کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔ فوٹو : پی پی آئی

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو نکالنے کا وقت آگیا ہے اور اب کسی شریف انسان کو عمران خان کی جگہ وزیراعظم لائیں گے۔

اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ اپنے دشمنوں اور پیار کرنے والوں کو بھی جانتا ہوں۔ عمران خان کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم عوام کی غریبی اور مشکلات کو دور کریں گے، مہنگائی ختم کریں گے اور عوام کو سکون فراہم کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈی چوک پہنچ کر عوام کو خوشخبری دیں گے۔

دوسری جانب، اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔