وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہ کرنے کا اشارہ دے دیا

وزیراعظم عمران خان کی عثمان بزدار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی عثمان بزدار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

ISLAMABAD:
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی حمایت کردی۔

وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کو تبدیل نہ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار نے بطور وزیر اعلی جتنا کام کیا وہ کسی اور نے نہیں کیا، عثمان بزدار میڈیا فرینڈلی نہیں جس کا انہیں نقصان ہوتا ہے، وزیراعلی کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہے، بلکہ وزیراعلی کی تبدیلی ایک پورا سوچ بچار کے بعد کیا جانے والا عمل ہے۔


یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کی جگہ علیم خان کو وزیراعلی پنجاب بنائے جانے کا امکان

عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار رابطوں کی وجہ سے ایم پی ایز میں بھی پاپولر ہیں، جو لوگ وزارت اعلی کے امیدوار ہیں انہیں عثمان بزدار سے مسئلہ ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات میں عثمان بزدار نے وزارت اعلی چھوڑنے کی پیشکش کی، تاہم وزیراعظم نے عثمان بزدار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
Load Next Story