یہ کس معروف اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے

نامور اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا


ویب ڈیسک March 08, 2022
بالی ووڈ اداکارہ کے پرستاروں نے تصویر پر تعریفوں کے پل باندھ دیے (فوٹو، انٹرنیٹ)

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر اپنے بچپن کی تصویر اپ لوڈ کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

اننیا پانڈے نے اپنی تصویر کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ وہ بچپن میں بہت ڈراؤنی لگتی تھیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سفید اور نارنجی رنگ کے سوٹ میں دیکھی جاسکتی ہیں۔ اننیا کی ماضی کی تصویر دیکھ کر ان کے پرستاروں نے بہت تعریفیں کیں اور انہیں بچپن سے ہی خوبصورت قرار دیا۔

اننیا آخری بار ہدایت کار شاکن بتراس کی فلم گہرائیاں میں دپیکا پاڈوکون کے ہمراہ جلوے بکھیرتی ہوئی نظر آئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں