مصر نومولود میں 4 گردے ہونے کا انکشاف

ماں کی کوکھ میں بچے میں گردے بننے کے دوران سیل کی تقسیم میں غلطی سے گردوں کے دو جوڑے بن جاتے ہیں، ماہرین


ویب ڈیسک March 08, 2022
بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، فوٹو: فائل

مصر میں چار ماہ کے بچے کو مختلف علامتوں میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں الٹرا ساؤنڈ میں بچے میں دو کے بجائے چار گردے موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں چار مہینے کے بچے کو بار بار الٹیاں، بخار اور انفیکشن ہونے پر اسپتال لایا گیا۔ بچے کی حالت کافی نازک تھی اور اب تک درست تشخیص نہیں ہوسکی تھی۔

اسپتال میں کئی طبی ٹیسٹ کیے گئے جس میں بچے کے مرض کی تشخیص ہوگئی۔ بچے کے جسم میں پیدائشی طور پر دو کے بجائے چار گردے تھے۔ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم سرجری یا دواؤں سے علاج کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

ماہرین کے نزدیک ایسی نایاب صورت حال کو ڈپلیکس کڈنی کہا جاتا ہے جو نومولودوں میں نظام اخراج کی ایک بیماری ہے۔

ایسا تب ہوتا ہے جب کوکھ میں سیل کی تقسیم میں غلطی کے باعث بچے کے گردے بننے کے عمل کے دوران گردے کے اوپری اور نچلی پول نہیں بن پاتے۔

سائنسی ماہرین کے مطابق اب تک اس بات کا پتہ نہیں لگا سکے ہیں کہ کوکھ میں سیل کی تقسیم میں غلطی کیوں ہوتی ہے اور قبل از پیدائش اس کا پتہ کیسے چلایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ کیسز میں بچے کو علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور ساری عمر چار گردوں کے ساتھ صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔

تاہم چند کیسز میں فوری طور پر ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں سرجری کے ذریعے زائد گردوں کو نکال دیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں