کراچی میں ٹیسٹ میچ کے لیے پلان مختلف ہے آسٹریلوی کپتان
پنڈی ٹیسٹ میں بالرز کو مشکلات کا سامنا رہا، پیٹ کمنز
ISLAMABAD:
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور میں ٹیسٹ میچوں کے لئے پلان مختلف ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے اختتام پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچ دیکھ کر باؤلنگ کمبینیشن کا فیصلہ کریں گے، کھلاڑی ہمیشہ بیٹنگ اور باؤلنگ کے درمیان توازن کے ساتھ مقابلہ چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بالر کو ریورس سوئنگ دیکھنے کو نہیں ملا، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فاسٹ بولرز کے لیے سازگار وکٹوں کی امید کی جاسکتی تھی تاہم ایسا نہیں ہوا۔
پیٹ کمنز نے کہا کہ امید کررہے ہیں کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مختلف کنڈیشنرز دیکھنے کو ملیں گی، ٹیسٹ میچز میں بالرز اور بیٹرز کا توازن کے ساتھ مقابلہ ہونا چاہیئے۔
آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قدافی اسٹڈیم لاہور اسپنرز کے لیے سازگار ہوتی ہیں تاہم ہمارے بالرز کو بیٹنگ کے لیے سازگار پچوں پر باؤلنگ کروانے کا کافی تجربہ ہے۔
پیٹ کمنز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی انتظامات کی بھی تعریف کی۔