آئرلینڈ میں روسی سفارت خانے پر تیز رفتار ٹرک چڑھ دوڑا

آئرلینڈ میں یوکرین پر حملے روسی سفارت خانے پر احتجاج جاری ہے

پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لے لیا، فوٹو: ٹویٹر

PESHAWAR:
جمہوریہ آئرلینڈ میں ایک تیز رفتار ٹرک روس کے سفارت خانے کا مرکزی دروازہ توڑتے ہوئے اندر داخل ہوگیا جس سے عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں یوکرین پر حملے کے خلاف روسی سفارت خانے کے سامنے روزانہ ہی احتجاج ہوتا رہتا ہے۔

اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک روسی سفارت خانے کے مرکزی دروازے کو روندتے ہوئے احاطے تک داخل ہوگیا۔ روسی سفارت خانے عملے میں بھگدڑ مچ گئی۔


ٹرک کے تصادم میں رسی سفارت خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔

ڈبلن پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کے شواہد نہیں ملے ہیں تاہم ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین پر روسی جارحیت پر آئرلینڈ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اپوزیشن ارکان نے وزیراعظم سے روسی سفیر کو بیدخل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story