مائنس عثمان بزدار پر ہی بات ہوگی ترین گروپ ڈٹ گیا

علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا حتمی فیصلہ جہانگیرترین کریں گے، نعمال لنگڑیال


ویب ڈیسک March 08, 2022
عثمان بزدار کو ہٹائے بغیر حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی، ترین گروپ کا اعلان (فوٹو فائل)

MILAN: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین گروپ نے مائنس عثمان بزدار کی صورت میں حکومت سے بات چیت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترین گروپ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال کے بعد کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ ترین گروپ کے رہنما نعمال لنگڑیال نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ جہانگیرترین کو تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا ہے، حکومت سے بات چیت مائنس عثمان بزدار کی صورت میں ہی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ علیم خان کو بھی واضح کردیا ہے کہ اب وہ ترین گروپ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے اور جو فیصلہ جہانگیر ترین کریں گے اُس پر کوئی اختلاف نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں: عثمان بزدار کی جگہ علیم خان کو وزیراعلی پنجاب بنائے جانے کا امکان

نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ہمارے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں جبکہ کچھ سیاسی رہنماؤں نے خود سے بھی رابطہ کیا ہے، ترین گروپ کا ہر رکن مائنس بزدار اور اسی صورت میں بات آگے بڑھانے پر متفق ہے۔

اسے بھی پڑھیں: وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہ کرنے کا اشارہ دے دیا

انہوں نے واضح کیا کہ علیم خان کے وزیراعلیٰ ہونے کا حتمی فیصلہ جہانگیر ترین کریں گے، ہمارا اپنا مینڈیٹ ہے اور ہم قوم اور پی ٹی آئی کی بھلائی کا سوچ کر تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، یہ کوئی بغاوت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں