اراکین اسمبلی کی صدر وزیراعظم اور دیگر پبلک ہولڈرز کے حلقوں میں جانے پر پابندی کی تجویز
ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی نقل حمل پر پابندی نہ لگانے کی تجویز پیش کی
پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وفاقی وزراء کے حلقوں میں جانے پر پابندی کی تجویز پیش کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی تیاری کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے حوالے سے اجلاس طلب کیا جس میں پی ٹی آئی، ن لیگ، پی پی پی، جے یو آئی، ایم کیو ایم ، ق لیگ، بی اے پی، جی ڈی اے، فنکشنل لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آرڈیننس کے تحت ضابطہ اخلاق ریگولیٹ کرنے کی تجویز پیش کی۔
حکومتی ارکان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں دی گئی نقل و حمل کی آزادی پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی جبکہ اجلاس میں شریک بیشتر سیاسی جماعتوں نے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی نقل حمل پر پابندی نہ لگانے کی تجویز پیش کی۔
سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے پبلک ہولڈرز صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وفاقی وزراء کے حلقوں میں جانے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی اور الیکشن ایکٹ کے تحت ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنانے پر زور دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن جلد ترمیمی آرڈیننس کے قابل عمل ہونے پر فیصلہ کرے گا، بعض سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبوں میں جلد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔