چوہدری شجاعت کی فضل الرحمان کو تحریک عدم اعتماد کی حمایت پر یقین دہانی سے معذرت

تحریک عدم اعتماد پر حمایت کا معاملہ پارٹی کے سامنے رکھوں گا، چوہدری شجاعت حسین کی فضل الرحمان سے گفتگو


ویب ڈیسک March 08, 2022
چوہدری شجاعت حسین مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پر پہنچے (فوٹو ایکسپریس)

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان کو تحریک عدم کی تنہا یقین دہانی کرانے سے معذرت کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ سے شہباز شریف کی دعوت پر نہ جانے کا شکوہ بھی کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف میرے کہنے پر آپ کے گھر آئے تھے، دعوت قبول نہ کرنے پر شہباز شریف ناراض اور میں شرمندہ ہوا۔ اس پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آپکا شکوہ دور کرنے خود چل کر آیا ہوں، کچھ وجوہات کی بنا شہبازشریف سے ملاقات نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد میں 172 سے زیادہ ووٹ لیں گے، اپوزیشن رہنماؤں کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حمایت کی درخواست کی تو چوہدری شجاعت نے معذرت کرتے ہوئے جواب دیا کہ اکیلے یقین دہانی نہیں کروا سکتا، پارٹی میں آپکی درخواست رکھ دوں گا اور پھر جو فیصلہ ہوگا ہم آپ کو اُس سے آگاہ کردیں گے۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ چوہدری سالک حسین اور ق لیگ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |