انگلش پریمئیر لیگ نے روسی براڈ کاسٹرز کے ساتھ معاہدہ معطل کردیا
لیگ کے منافع سے 13لاکھ ڈالرز جنگ زدہ افراد کو دیئے جائیں گے
یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں انگلش پریمئیر لیگ کے حکام نے روسی براڈکاسٹرز کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا۔
انگلش پریمئیر لیگ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ لندن میں ہوئی، جس میں 20 کلبز نے فیصلہ کیا کہ روسی براڈکاسٹرز کے ساتھ معاہدے کو ختم کردیا جائے۔
حکام نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا ہے کہ روسی براڈکاسٹ پارٹنر (اوکو اسپورٹ) کے ساتھ ہمارے معاہدے کو فوری طور پر معطل کیا جارہا ہے جبکہ یوکرین کے لوگوں کی مدد کے لیے 13 لاکھ ڈالرز عطیہ کیے جائیں گے۔
لیگ کے آغاز سے قبل تمام کلبز کے کپتان، مینیجرز اور میچ آفیشلز یوکرینی عوام سے اظہار یکجہتی بھی کریں گے جبکہ لیگ کے دوران بڑی اسکرین پر یوکرینی جھنڈے کے رنگ بھی آویزاں کیے جائیں گے۔