پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائسز کی عارضی رجسٹریشن کا نیا طریقہ کار تیار کرلیا

صارفین کےلیے رجسٹریشن کا آغاز جلد ہوگا


ویب ڈیسک March 09, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائسز کی عارضی طور پر رجسٹریشن کے لیے نیا طریقہ کار تیار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیوائسز کی 'عارضی طور پر رجسٹریشن' کے نئے طریقہ کار کا آغاز جلد ہوگا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں،غیر ملکیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ان سمندر پار پاکستانیوں،غیر ملکیوں جو مختصر مدت کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے ہوگے ان کے فون سیٹوں کی'عارضی رجسٹریشن' کے لیے ایک نیا طریقہ کار تیار کیا ہے۔

پی ٹی اے کے اس نئے نظام کی پائیداری اور تکنیکی فعالیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے جانچ کی جارہی ہے جس کے بعد اسے جلد ہی فعال کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |