روسی بمباری میں معروف یوکرینی اداکار ہلاک

پاشا لی نے روسی حملے کے پہلے دن ہی ملکی دفاع کیلئے عارضی طور پر یوکرینی ڈیفنس فورس میں شمولیت اختیار کر لی تھی


ویب ڈیسک March 09, 2022
بمباری میں اداکار سمیت 4 عام شہری بھی ہلاک ہوئے (فوٹو، انٹرنیٹ)

WASHINGTON: یوکرین میں روسی فوج کی بمباری کے نتیجے میں نامور اداکار و ٹیلی ویژن میزبان پاشا لی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی دارالحکومت کے قریب ارپن نامی ٹاؤن میں روس نے بمباری کی جس کے باعث 33 سالہ اداکار پاشا لی زندگی کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے روسی حملے کے پہلے دن ہی ملک کی دفاع کے لیے عارضی طور پر یوکرینی ڈیفنس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

actor-2

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی بمباری کے باعث اداکار سمیت 4 عام شہریوں کی بھی موت ہوئی۔ پاشا کی ایک حالیہ پوسٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ یوکرینی فوجی لباس میں ںظر آرہے ہیں۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ روسی حملے جاری ہیں اور اس دوران یہ وہ موقع ہے جب میں ہم بیٹھ کر تصویر لے رہے ہیں، ہم سب کچھ دیکھ لیں گے کیوں کہ ہمارا سب کچھ یوکرین ہے اور کام جاری ہے۔

پاشا نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں یوکرینی عوام سے درخواست کی تھی کہ وہ بھی روس کے خلاف جنگ میں فوج میں شامل ہوجائیں۔ پاشا لی اداکار اور میزبان ہونے کے ساتھ اچھے گلوکار بھی تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں