سعودی عرب امارات کے سربراہان کاامریکی صدرسے بات کرنے سے انکار

سعودی اوراماراتی رہنماؤں نے امریکی صدرسے فون پررابطے کی کوششوں کومسترد کردیا


ویب ڈیسک March 09, 2022
امریکا تیل کی قیمتوں کوقابومیں رکھنے کے لئے عالمی رہنماؤں سے رابطے کررہا ہے:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: امریکی اخبارکا کہنا ہے کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے سربراہان نے امریکی صدرجوبائیڈن سے فون پربات کرنے سے انکارکردیا۔

امریکی اخبار'وال اسٹریٹ جنرل' کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اورمتحدہ عرب امارات کے شیخ محمد زائد النہیان نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکی صدرجوبائیڈن سے فون پربات کرنے سے انکارکردیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے متعدد بارسعودی اوراماراتی سربراہان سے سے صدربائیڈن کی بات کرانے کی کوشش کی لیکن دونوں رہنماؤں نے امریکی صدرکی فون کال ریسیو کرنے سے انکارکردیا۔

امریکا یوکرین پرروسی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے مدنظر تیل کی عالمی قیمت قابو میں رکھنا چاہتا ہے اوریوکرین کے لئے عالمی حمایت بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔

اخبارکا سعودی حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا سے جومطالبات منظورکرانا چاہتا ہے ان میں یمن جنگ اور سویلین جوہری پروگرام میں امریکی مدد اور شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے امریکا میں قانونی استثنیٰ شامل ہیں۔

سعودی ولی عہد کو امریکا میں کچھ مقدمات کا سامنا ہے جن میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا مقدمہ بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں