مانسہرہ میں بلدیاتی انتخابات کی خلاف ورزی پر اعظم سواتی الیکشن کمیشن طلب

الیکشن کمیشن کی اپر کوہستان کے مختلف اسکولوں کی تعمیر و مرمت کا نوٹس لیکر ٹینڈر منسوخ کرنے کی بھی ہدایت


ویب ڈیسک March 09, 2022
الیکشن کمیشن کی اپر کوہستان کے مختلف اسکولوں کی تعمیر و مرمت کا نوٹس لیکر ٹینڈر منسوخ کرنے کی بھی ہدایت

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اعظم سواتی کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو تحصیل مانسہرہ کے امیدوار کی انتخابی چلانے پر کل طلب کیا ہے۔

کمیشن نے اپر کوہستان کے مختلف اسکولوں کی تعمیر و مرمت کا نوٹس لیکر ٹینڈر منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کردی اور اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر کو احساس کفالت پروگرام کے تحت وظائف کی تقسیم بھی ملتوی کرنے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن نے سوات، شانگلہ، لوئر چترال اور لوئر دیر میں بڑے سائز کے پینا فلیکسز، بینرز اور وال چاکنگ ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات اور شانگلہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ضابطہ اخلاق پر کارروائی کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |