جب تک عثمان بزدار کو اعتماد حاصل ہے وہ وزیراعلیٰ رہیں گے گورنر پنجاب

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو تسلیم کرنا چاہیے، گورنر پنجاب


ویب ڈیسک March 09, 2022
تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو تسلیم کرنا چاہیے، گورنر پنجاب۔ فوٹو:فائل

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ جب تک عثمان بزدار کو وزیراعظم، پارٹی اور اتحادیوں کا اعتماد حاصل ہے وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے۔

لاہور ایکسپو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پارٹی ایک خاندان کی مانند ہے جس کو متحد رکھنا پارٹی قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے، جب پارٹیوں میں اختلافات پیدا ہو جائیں تو یہ نقصان دہ ہوتا ہے، علیم خان اور جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں، پارٹی قیادت کو جہانگیر ترین اور علیم خان سے بات چیت کرکے مسئلہ حل کرنا چاہئے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ جب تک عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان، پارٹی اور اتحادیوں کا اعتماد حاصل ہے وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے، کس کو ہٹانا ہے کس کو وزیر اعلیٰ لگانا ہے یہ وزیراعظم کا اختیار ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی اب فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا ہے، 172 اراکین کو قومی اسمبلی میں پورا کرنا اپوزیشن کا کام ہے، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو تسلیم کرنا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو ہارس ٹریڈنگ نہیں کرنی چاہیے یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں