کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ مشکوک نکلا

مسافر نے روانگی سے قبل دو مرتبہ کنفرم ٹکٹ منسوخ کروائی تھی


ویب ڈیسک March 09, 2022
فیول کا اخراج کرنے پر پی آئی اے کو کروڑوں روپے کا نقصان۔ (فوٹو فائل)

PESHAWAR: کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ مشکوک ثابت ہوا، جس کے باعث پی آئی اے کو ایک کروڑ 25لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسافر سید وصی کو دل کا دورہ پڑنے پر پرواز کو واپس کراچی جناح ٹرمینل لینڈ کروایا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

انکشاف ہوا ہے کہ مسافر سید وصی نے روانگی سے قبل دو مرتبہ کنفرم ٹکٹ منسوخ کروائی تھی جبکہ متاثرہ مسافر کی اسپتال سے جاری رپورٹس میں شکوک و شہبات بھی پائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پرٹورنٹو جانیوالی پرواز میڈیکل گراؤنڈ پر دوبارہ اتار لی گئی

مسافر کی وجہ سے پی آئی اے کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنے کے علاوہ فلائٹ نمبر پی کے 783 کو تقریباً 4 گھنٹے کی تاخیر کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

طیارے میں اُڑان کے وقت 5فیول ٹینکس میں ایک لاکھ کلو ایندھن موجود تھا۔ طیارے کو کراچی لینڈنگ سے پہلے فیول ٹینکس سے اضافی ایندھن پھینکنا پڑا کیونکہ بغیر ایندھن اخراج کے ٹینکس میں موجود فیول کے ساتھ لینڈنگ تیکنیکی طور پر ممکن نہیں تھی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مشکوک صورتحال کے سبب مسافر سید وصی کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں