راولپنڈی میں پیٹ کا آپریشن کرانے والا مریض ڈاکٹروں کی غفلت سے ہاتھ بھی گنوا بیٹھا

شعیب کے پیٹ کے آپریشن کے دوران عملے کے کسی بھی شخص کو ہوش نہ آیا کہ مریض کا ہاتھ نیچے لٹکا ہوا ہے جو ہیٹر سے جل گیا


ویب ڈیسک February 21, 2014
ڈاکٹروں نے ہاتھ یا انگلیاں کاٹنے کا مشورہ دیا ہے، متاثرہ مریض فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: اسے ڈاکٹروں اور میڈیکل عملے کی غفلت کہیں یا بے حسی کہ راولپنڈی کے بینظیر اسپتال میں زخمی نوجوان کے پیٹ کے آپریشن کے دوران اس کا ہاتھ بھی جل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان شعیب سرکاری اسپتال میں پیٹ کے آپریشن کے دوران بے ہوش تھا، آپریشن کے دوران وہاں موجود ڈاکٹروں اور دیگر سرجیکل عملے میں سے کسی کو بھی یہ ہوش نہ آیا کہ مریض کا ہاتھ نیچے لٹکا ہوا ہے جس کا نقصان شعیب کو اپنے ہاتھ کی صورت میں ادا کرنا پڑا اور اسٹریچر کے ساتھ چلنے والے ہیٹر سے نوجوان کا ہاتھ بری طرح جل گیا۔

پیٹ کی تکلیف ختم ہونے کے بعد ہاتھ کی تکلیف میں مبتلا متاثرہ نوجوان شعیب کا کہنا تھا کہ اب میرا ہاتھ ٹھیک سے کام نہیں کرتا جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا صرف ایک ہی علاج ہے یا تو جلنے والی تمام انگلیاں کاٹ دی جائیں یا ہاتھ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |