آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی


ویب ڈیسک March 09, 2022
رشی کپور 2020 میں کینسر کے باعث انتقال کرگئے تھے فوٹوفائل

بالی ووڈ کے لیجنڈری آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ منظر عام پر آگئی۔

آج سے دو سال قبل اپریل 2022 میں انتقال کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی آخری فلم ''شرما جی نمکین'' کی ریلیز کی تاریخ جاری کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رشی کپور67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

کئی سپر ہٹ اور یاد گار فلموں جیسے''بوبی''، ''کپور اینڈ سنز''اور''اگنی پتھ'' وغیرہ میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکار رشی کپور کو مداح آخری بار دوبارہ سے اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ''شرما جی نمکین'' میں رشی کپور کے علاوہ اداکار پاریش راول، جوہی چاؤلہ، سہیل نیر، تارک رائنا، ستیش کوشک و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر 31 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آنجہانی اداکار رشی کپور 30 اپریل 2020 کو 67 سال کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوکر چل بسے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں