عمران فاروق قتل کیس مجرم محسن علی خالد شمیم اور معظم علی کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج

انسداد دہشت گردی عدالت نے خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی

انسداد دہشت گردی عدالت نے خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی. فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ درست قرار دے دیا ہے، اور کیس میں ملوث مجرم محسن علی، خالد شمیم اور معظم علی کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردی ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔


کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز نے کیس کی پیروی کی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، اور عدالت نے 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ مقتول کی اہلیہ کو بطور زر تلافی ادا کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سینئر رہ نما ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں قتل کر دیا گیا تھا، انہیں ان کے گھر کے پاس شام ساڑھے پانچ بجے اینٹوں اور چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا، اور ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے پانچ دسمبر 2015 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

 
Load Next Story